عراق، درجنوں دہشتگردوں کی گرفتاری

عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے شمالی علاقے میں آپریشن کرکے درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسیز نے یہ آپریشن، شمالی عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں قوسیات کے علاقے میں کیا، جہاں دہشتگردانہ کاروائیوں کے الزام میں بتّیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق مختلف عرب ملکوں سے ہے۔ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے قوسیات کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسیز نے داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ ان چار عورتوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جو شام کے حی الصناعی علاقے میں فرار کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔عراقی سیکیورٹی فورسیز نے اسی طرح مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام فلوجہ میں ایک کاروائی کرکے داعش دہشتگرد گروہ کے بیس افراد کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کردیا۔








