عراق

عراقی وزیراعظم کے دورہ ایران کی تردید

maliki3حکومت عراق نے اپنے ملک کے وزیر اعظم کے دورہ ایران کی تردید کی ہے ۔

ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری مالکی کے مشیر علی الموسوی نے گذشتہ روز بغداد میں کہاکہ وزیر اعظم نوری مالکی کے خفیہ طور پر دورہ ایران پر مبنی سعودی عرب کے الحیات نامی اخبار میں شائع خبر بے بنیاد ہے ۔
علی الموسوی نے سعودی عرب کے تمام اخبارات اور ٹی وی چینلوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ جھوٹے پروپگنڈہ کرنا بند کردے ۔
عراق کے وزیراعظم کے مشیر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان عراق کے تمام دشمنوں منجملہ سعودی عرب کے منھ پر ایک طمانچہ ہے ۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پرسکون منعقد ہونے پر عراق حکام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button