عراق، انتخابی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

عراق کے الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی شکایتوں کاجائزہ لینے کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔العراقیہ ٹی وی کے مطابق عراقی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عراقی انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں، انتخابات کے نتائج کے بارے میں اپنی شکایتیں، ان چاروں کمیٹیوں میں پیش کرسکتی ہيں۔عراقی انتخابات کے ہائی کمیشن کی رپورٹ کےمطابق عراق سےامریکی فوجیوں کے انخلاء کےبعد اس ملک میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں ساٹھ فیصد عوام نے حصہ لیا۔دوسری جانب عراقی نیوز ایجنسی المسلہ نے عراق کی سریع الحرکت فورس اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی ایک کاروائی میں داعش دہشتگرد گروہ کے تینتیس افراد کوہلاک کردیا۔ یہ کاروائي صوبہ الانبار کے فلوجہ شہر میں انجام پائي۔








