شمالی عراق میں کرفیو کا نفاذ

21 مارچ, 2014 10:00

iraq flaq5عراق کے سکورٹی ذرائع نے اس ملک کے شمال میں واقع شہر سامراء میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ یونائیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ صلاح الدین کے سیکورٹی حکام نے شہر سامراء ميں بدھ کی شام سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کرتے کہا کہ یہ اقدام اس شہر میں آئندہ چند گھنٹوں میں فوجی آپریشن انجام دینے کی آمادگي کےدائرے میں کیا گيا ہے ۔ دوسری جانب عراق کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ کی لڑائی میں کل مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ سامرا کے نزدیک بھی کار بم دھماکے ميں چار پولیس اہلکار مارے گئے اور متعدد ہینڈ گرینیڈ بھی اس علاقے پر پھینگے گئے ہیں اسی طرح مسلح عناصر نے پولیس اہلکاروں کے چار گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔ در ایں اثنا صوبۂ صلاح الدین اور دیالہ میں تشدد آمیز واقعات میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں ۔

1:49 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔