عراق

کربلائے معلی میں تکفیریوں کا بم دھماکہ 4 افراد شہید

karbalaرپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کی درندگی کا نشانہ بنا ہے اور ایک بم دھماکے میں 4 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔
العالم کے نمائندے "فاضل البدیری” نے اتوار (15 ستمبر 2013) کو کربلا سے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ کربلا کے مرکز میں واقع صنعتی علاقے میں ہوا اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
البدیری نے ناصریہ میں مجلس اعلائے انقلاب اسلامی کے دفتر کے سامنے دو کار بم دھماکوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصرہ میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جبکہ بغداد کے جنوب میں کار بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد شہید ہوئے ہیں اور حلہ شہر میں ایک پارکنگ ایریا کے قریب میں دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بغد کی گورنریٹ کونسل کے سربراہ "ریاض العضاض” پر الاعظمیہ کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے اور دہشت گرد اپنے حملے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ آل سعود ان دنوں عراق میں اعلانیہ دہشت گردی کروا رہا ہے جبکہ خلیج فارس کی دوسری ریاستیں بھی اس غیر انسانی لہر میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button