عراق

سعودی عرب اور امریکہ عراق میں بد امنی پھیلانے میں مصروف/30 افراد جاں بحق

saudia amrica flaqعرا ق کی الراي العام نیوز ایجنسی نے انٹلجنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب عراق میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں کررہے ہیں اور عراق کے بعض سیاسی گروہ شام پر امریکہ کے حملوں کے انتظار میں لمحے گن رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے دشمن منتظر ہیں کہ شام پر واشنگٹن کے حملوں کی آڑ میں عراق میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں پر عمل کریں۔ ان ذارئع نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہے کہ عراق کے بعض سیاسی گروہوں نے جو القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے واشنگٹن کی فوجی کاروائیوں کی حمایت کریں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کی بعض سیاسی پارٹیاں جو سعودی عرب اور قطر کی حمایت یافتہ ہیں عراق ، مصر، تیونس، یمن اور بحرین میں خانہ جنگي شروع کروانے کے درپے ہیں۔

عراق میں دھماکہ 30 افراد جاں بحق

عراق میں ایک مسجد کے نزدیک دو دھماکوں میں 30 لوگ جاں بحق اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔
پریس ٹی وی کے مطابق، بعقوبہ میں ایک مسجد کے نزدیک اس وقت دو دھماکے ہوئے جب نمازی جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ ذرا‏ئع کے مطابق دونوں دھماکے تھوڑے وقفے کے بعد ہوئے۔ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے جمع ہوئے تھے۔ دھماکے کو ذمہ داروں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم عراق میں اس طرح کی کاروائیاں عام طور پر القاعدہ کرتی ہے جس کی کوشش ہے کہ عراق میں فرقہ واریت پھیل جائے اور ملک میں استعماری طاقتوں کے مفاد پورے ہوں۔
اقوام متحدہ کے مطابق صرف اگست مہینے میں ہی عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں 800 افراد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button