عراق

شدید بارش کے باوجود؛ عاشقان حسین کربلائے معلی کی سمت پیدل رواں دواں

karbala chaloسید و سالار شهیدان حضرت اباعبد الله الحسین(ع) کے عاشقین اور شیعہ عراق میں موسم کی خرابی، شدید سردی اور بارش کے باوجود اربعین کے پروگرام میں شرکت کی غرض سے کربلائے معلی کی سمت پیدل رواں دواں ہیں۔
سید و سالار شهیدان حضرت اباعبد الله الحسین(ع) کے عاشقین اور شیعوں کے متعدد کاروان عراق میں موسم کی خرابی، شدید سردی اور بارش کے باوجود اربعین کے پروگرام میں شرکت کی غرض سے کربلائے معلی کی سمت پیدل رواں دواں ہیں۔

بغداد اور عراق کے مختلف شھروں میں بارش کا سماں کچھ ایسا ہے کہ بعض شھروں میں سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، مگر حسین (ع) کے چاھنے والے چہلم کے موقع پر کربلا میں حاضر ہونے کی غرض سے پیدل چل رہے ہیں۔

حسین (ع) کے زائرین معتقد ہیں کہ اربعین کے موقع پر کربلا پہونچنے سے کوئی بھی چیز انہیں نہیں روک سکتی، کیوں کہ اھل حرم نے بہت سختیوں کے عالم میں اس راستہ کو پیدل طے کیا تھا۔

عراق کے شیعہ صدام کے زمانہ میں ان زیارتوں سے محروم تھے مگر ڈکٹیٹر صدام حسین کی حکومت گرنے کے بعد آزادانہ طور پر زیارتوں میں مصروف ہیں، اگر چہ صدام کے زمانہ میں بھی بعض شیعہ مخفی طور سے اربعین کے موقع پر کربلاے معلی جایا کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button