عراق: بم دھماکے میں چار پاکستانی شیعہ زائرین شہید

19 اکتوبر, 2012 13:52

iraq bus blastعراق کے علاقے شمالی بغداد میں ناصبی تکفیری طالبان اور القاعدہ دہشت گردوں نے پاکستانی شیعہ زائرین کی بس پر بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چار پاکستانی شیعہ زائرین شہید جبکہ ۱۱زخمی ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی بغداد میں جمعرات کے روز ناصبی یزیدی القاعدہ کے دہشت گردوں نے پاکستانی شیعہ زائرین کی ایک بس کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جبکہ بس کو روک کر شیعہ زائرین پر اندھا دھند گولیاں بھی برسائیں جس کے نتیجے میں چار پاکستانی شیعہ زائرین شہید ہو گئے اور ۱۱ زخمی ہوئے۔
عراقی سرکاری زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تکفیری القاعدہ دہشت گردوں کے ہاتھوں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں پاکستانی شیعہ زائرین سوار تھے اور چار شہید ہونے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کا تعلق پاکستان کے شہر جھنگ سے بتایا گیا ہے۔
یوم عرفہ کی مناسبت سے کربلائے معلی جانے والی شیعی زائرین کی بس کو ابتدائی طور پر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعد میں فائرنگ کر کے بھی متعدد زائرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بلاد کے مرکزی اسپتال کے ڈاکٹر نے بھی زرائع کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں شہید ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ شہید ہونے والے چاروں زائرین مرد ہیں۔
عراق جو کہ مسلمانوں کے لئے ایک مقدس سر زمین ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں شیعہ مسلمان نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے آتے ہیں تاہم سنہ 2006اور 2007کے بعد سے عراق میں خونی واقعات اور بم دھماکوں میں تیزی آنے کے باعث ہزاروں شیعہ زائرین شہید ہو چکے ہیں۔

12:42 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔