عراق

نجف اشرف میں مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے دن کی مناسبت سے شدید حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

imam ali rozaحفاظتی انتظامات کا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ بلافصل، جان نثار اور وارث علم و ادب کی زیارت کرنے والوں کا تحفظ کرنا ہے۔ الفرات ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی انتظامات کے تحت نجف اشرف کو ملانے والی تمام شاہراہوں کی کڑی نگرانی کی جائے گي۔ نجف اشرف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داماد اور چچا زاد بھائي، باب علم نبی کے روضہ اقدس کے آس پاس اور شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورس لگادی گئي ہے۔ یاد رہے شبہائے قدر میں نجف اشرف جو امام الاولین و الآخرین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ ہے دسیوں لاکھ زائریں کی میزبانی کرتا ہے اور دنیا کے کونے کونے سے اس حقیقت ابدی کے شیدائي نجف اشرف آکر کفر و شرک کے ہاتھوں اپنے مولاو آقا کی شہادت کا سوگ مناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button