عراق میں دہسشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

عراق کی سیکورٹی فورسز نے شمال مشرقی صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آج دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت اس وقت گرفتارلیا جب دیالہ صوبہ سے صوبہ کربلا میں گھسنے کا ارادہ کررہا تھا۔ یاد رہے سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہرسال لاکھوں کی تعداد میں عزادار و سوگوار عراق اور دنیا کے ديگر ملکوں سے کربلائے معلی جاتے ہيں۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے اربعین حسینی کی آمد کی مناسبت سے پورے عراق خاص طور پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائي سخت کردئے ہيں۔








