کربلا میں حفاظتی انتطامات

عراق کی حکومت نے کربلا میں شدید حفاظتی انتظامات کے ہیں ۔ اربعین حسینی کے موقع پر عراقی حکومت ہرسال کربلا میں حفاظتی انتظامات کرتی ہے اور ان کا مقصد زائروں کی حفاظت کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی سرحدوں سے ہرروز ہزاروں زائرین کربلا جارہےہیں۔ کربلا کے آس پاس کے صوبوں نے بھی زائرین کے لئے حفاظتی انتظامات کئےہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا ساتھیوں کا چہلم پچيس جنوری کو منایا جائے گا۔ بتایا جارہا ہےکہ اس سال کربلا میں اربعین حسین کے موقع پر پچاس لاکھ زائر ہونگے۔








