آیت الله سیستانی ایک خاص شجاعت کے مالک ہیں

امریکا کے سابق وزیر دفاع نے حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات نہ ہونے کی تاکید کے ضمن میں ان مرجع تقلید میں ایک خاص قسم کی شجاعت پائے جانے کی تاکید کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق وزیر دفاع ڈونالڈ رامسفلڈ نے رپورٹر کو دئے ایک انٹرویو میں نجف اشرف کے مرجع عالیقدر حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات کو نا منظور کیا اور عراق میں امریکا کی غاصبان عمل کو جاری رکھنے کے لئے غاصبین سے مقابلہ نہ کرنے کے فتوی دینے پر مرجع تقلید کو پیسہ دینے کو جھوٹ کہا ہے ۔رمسفلڈ نے تاکید کی : آیت الله سیستانی ایک خاص شجاعت کے مالک ہیں اور اپنا ذاتی نظر رکھتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے ایک افواہ پھیلایا گیا تھا کہ امریکا کے سابق وزیر دفاع راملسفلڈ نے اپنی ایک کتاب میں ۲۰۰ ملین ڈولر حضرت آیت الله سیستانی کو عراق میں امریکا کی غاصبان عمل کو جاری رکھنے کے لئے غاصبین سے مقابلہ نہ کرنے کے فتوی دینے پر مرجع تقلید کو دیا ہے جس کو امریکا کے بعض میڈیہ نے شایع کیا ہے کس کو سلفیوں نے دوسرے رخ سے فائیدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔
اس جھوٹے خبر کے شایع ہونے کے سلسلہ میں دنیا کے تمام شیعی علماء اور مفکرین نے احتجاج کیا اور رامسفلڈ کے آفس نے اس خبر کو جھوٹا جانا ہے ۔








