عراق

عراق:امریکا،اسرائیل اور برطانیہ مشترکہ دشمن ہیں،مزاحمت واحد حل،مقتدیٰ الصدر

muqtada_sadrعراق کے معروف شیعہ رہنما اور صدرست جماعت کے سربراہ مقتدیٰ صدر چار سالہ جلا وطنیکے بعد ایران سے عراق پہنچے ہیں اور نجف اشرف پہنچنے پر لاکھوں عراقیوںنے مقتدیٰ صدر کا شاندار استقبال کیا ہے جبکہ اس موقع پر عراقی شیعہ مزاحمتی تنظیم مہدی ملیشیا کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے خطاب کرتے ہوئے عراق میں تمام معاملات میں مزاحمت پر زور دیاہے ۔وہ ہفتے کے روز نجف اشرف میں لاکھوں کے ہجوم سے خطاب کر رہے تھے جہاں لاکھوں  عراقیوںنے آیت اللہ باقر الصدر ،اور مقتدیٰ الصدر کی تصاویر ہاتھوںمیں اٹھا رکھی تھیں جبکہ ،مقتدیٰ الصدر کی حمایت میں ”ہاں ،ہاں صرف مقتدیٰ،ہمارا قائد مقتدی الصدر”کے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔
سید مقتدی الصدر نے نجفاشرف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ،اسرائیل اور برطانیہ ہمارے مشترک دشمن ہیں اور ان سے نجات کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے تاہم عراقی عوام خود کو مضبوط کریں اور دشمنوں کے خلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کریں،دوسری جانب یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی حکومت مقتدیٰ الصدر کے درمیان عراق کی حکومت سازی کے عمل میں 7وزارتون اور 39اراکین پارلیمنٹ کی ڈیل بھی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عراقی رہنما واپس پہنچے ہیں۔
بدھ کے روز عراق واپس پہنچنے والے امریکی مخالف رہنما مقتدیٰ الصدر نے جمعرات کو عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کا رخ کیا جہاں انہوںنے حرم امام علی علیہ السلام پر حاضری دی جس کےبعد ہفتے کے روز انہوںنے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button