عراق

نجف اشرف میں ہائي سکیورٹی

najafنجف اشرف میں آج عید غدیر خم کے موقع پر زائرین کی حفاظت کے لئے شدید حفاظتی انتظامات کئے گئےہیں۔ عید غدیر کے موقع پر نجف اشرف زائروں سے بھر جاتا ہےاور دینا سے لاکھوں افراد اس مبارک موقع پر امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کرنے آتےہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت نجف اشرف میں لاکھوں زائرین کا مجمع ہے ۔ تکفیری اور بعثی درندوں نے زائرین کو ہمیشہ اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے جس کے سبب حکومت عراق زائرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی فورسس کی بڑی تعداد تعینات کرتی ہے ۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہےکہ امریکہ اور سعودی عرب دہشتگردوں کو مالی  اور لاجسٹیک مدد پہنچاکر عراق میں دہشتگردی کروارہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button