عراق

عراقی پارٹیوں کی حکومت میں شرکت

AMARHAKIM1مجلس اعلائے اسلامی عراق نے کہا ہے کہ وہ آئندہ حکومت میں بھرپور شرکت کرے گي۔ مھر نیوز کے مطابق مجلس اعلی کے رکن عبدالحسین عبطان نے کہا کہ تمام سیاسی گروہوں نے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا ہے ۔ مجلس اعلی کے سربراہ عمار الحکیم نے بھی آیندہ حکومت کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو حکومت میں شرکت کرنا چاہیے ۔ ادھر
اطلاعات ہیں کہ عراقی سکیورٹی فورسس نے بصرےمیں ایک سعودی دہشتگرد سمیت انیس مطلوب افراد کو گرفتار کیا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسس نے  صوبہ بصرہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ سعودی دہشتگرد کوشہر موصل میں گرفتار کیا گيا ہے اسی شہر میں اسلحوں کا ایک گودام بھی پکڑا گيا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب، عراق میں دہشتگردوں کو منظم کرنے اور دہشتگردی کروانے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button