عراق

عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ نے شیخ الازہر سے ملاقات کی

hakeem-ahmedعراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ نے شیخ الازہر مصر اور عرب لیگ کے سربراہ سے قاھرہ میں ملاقات کی ۔
عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ اور عراق کے قومی اتحادی نیشنل الائنس کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے مصر کے سفر پر گئے اور شیخ الازهر ڈاکٹر احمد الطیب اور عرب لیگ کے سربراہ عمر موسی سے  قاھرہ میں ملاقات اور گفتگو کی ۔
انہوں نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں عراق میں قومی متحدہ حکومت بنانے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : عراق میں مختلف ادیان و مذاھب ، قوم و نسل کے لوگ ہیں اور انتخابات میں کامیاب تمام پارٹی جن کے اندر ملک میں پائی جانے والی بحران کے ختم کرنے اور تحول ایجاد کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ان کی قومی متحدہ حکومت میں ضرورت ہے۔
عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ نے عراق کے سلسلہ میں عرب لیگ کے پہل کو قابل ستائش جانا اور بیان کیا : عرب لیگ اور اس کے جنرل سیکریٹری کا نظریہ عراق کے سلسلہ میں بہت ہی مثبت اور متعادل ہے اور انہوں نے حکومت کے فوری قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شیخ الازهر مصر نے بھی سید عمار حکیم سے ملاقات میں عراق میں قومی اتحاد کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ کی وحدت قائم کرنے کی کوشش پر تعریف اور شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button