عراق:ایک کروڑ عزداران امام موسیٰ کاظم (ع)کا اجتماع

عراق کے شہر کاظمین میں 25رجب المرجب شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت پر حرم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں دنیا بھر سے ایک کروڑ سے زائد عزداران امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی حاضری، جبکہ عزداری کے روح پرور اجتماعات سے پورا شہر سوگ میں ڈوبا رہا۔روضہ مبارک کی انتظامیہ کے سیکریٹری جنرل الحاج فاضل الامباری کاکہنا ہے کہ اس سال شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کی ریکارڈ تعداد حرم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں موجود ہے ،ان کاکہنا تھا کہ موجودہ تعداد گذشتہ برسوں سے کئی گنا زیادہ ہے،ان کاکہنا تھا کہ ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ زائرین کی حرم اما م موسیٰ کاظم علیہ السلام میں موجودہ تعداد 5.5ملین ہے جبکہ حرم امام (ع)کے اطراف میں اس سے بھی کہیں زیادہ تعداد میں عزداران امام موسیٰ کاظم علیہ السلام موجود ہیں۔
الامباری کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت گزاری اور رہنمائی کے لئے خادمین کے 1600 گروپس خدمت گزاری میں مصروف عمل ہیں ،واضح رہے کہ کئی لوکل اور انٹرنیشنل ٹی وی چینلز نے حرم اما موسیٰ کاظم علیہ السلام ں عزاداری کے پروگرامات کو براہ راست نشر بھی کیا ہے۔








