عراق

عراق کی سیاسی پارٹیاں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں، نمائندہ آیت اللہ سیستانی

 

Aytullah_Abdul_Mehdiکربلا میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے عراق کی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی تشکیل میں قومی مفادات کو پارٹی مفادات پر ترجیح دیں۔
آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے عراق کی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت  کی تشکیل میں اپنے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ یہ بات انہوں نے کربلا میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کو برگزار ہوئے چار ماہ ہو چکے ہیں اور عراقی عوام بے صبری کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر رہے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ ہمارا سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق رائے حاصل کریں اور اس قانونی اور قومی مطالبے کو پورا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں سستی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے نئی حکومت کی تشکیل میں صحیح معیاروں کی رعایت پر زور دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button