عمار الحکیم کا عراقی عوام کے اتحاد پر زور

مجلس اعلیٰ انقلاب اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار الحکیم نے عراق کی سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کو دشمن کے مقابلے کے لئے اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دی ہے۔عراقی صدر ،وزیر اعظم اور اسپیکر کے انتخابات کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ قومی حکومت بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔








