عراق

عراق میں شیعیان بحرین کی اجتماعی قبریں دریافت

iraqعراق کی شہداء اور اجتماعی قبرستانوں کے امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ حال ہی میں عراق میں شیعیان بحرین کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
شہداء اور اجتماعی قبرستانوں کے امور کی ڈائریکتر یحیی القصیر نے روزنامہ الشرق الاوسط سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: حوزہ نجف کے 14 طلباء جو 1978 میں شہید آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر کی گرفتاری کے بعد حراست میں لئے گئے تھے اور بعد میں انہیں پھانسی دی گئی تھی، کو شہر دیوانیہ میں ایک اجتماعی قبر میں دفنایا گیا تھا جن کی قبر حال ہی میں دریافت ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انہیں حال ہی میں کویت کے 17 باشندوں کی ایک اجتماعی قبر بھی ملی ہے لیکن ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ افراد کون تھے اور صدامی جلادوں نے انہیں کیوں قتل کیا تھا؟
انھوں نے کہا: اب تک عراق میں مجموعی طور پر 105 اجتماعی قبرستان دریافت ہوئے ہیں جن میں سے 69 قبرستان دیوانیہ میں واقع ہیں اور ان میں 52 قبرستانوں کا تعلق صدام کے ہاتھوں قتل ہونے والے کرد باشندوں سے ہے جنہیں قاتل صدام نے مختلف مرحلوں میں قتل کروا کر اس علاقے میں دفنادیا ہے۔
بحرین پر مسلط اقلیتی حکومت بھی ہمیشہ صدام کی مداحی میں مصروف رہی اور صدام کی جارحیتوں میں اس کا ساتھ دیتی رہی اور بعید از قیاس نہیں ہے کہ ان 14 شیعہ فضلاء اور علماء کا قتل بھی بحرینی حکام کے مشورے سے ہی عمل میں لایا گیا ہو۔
مریکیوں کے ہاتھوں گرفتاری اور عراقیوں کے ہاتھوں پھانسی پانے کے بعد بہت سی قوتوں نے صدام کو شہید قرار دیا اور سعودی مفتیوں نے بھی ـ جو کسی زمانے میں صدام کے کفر کے فتوے دیا کرتے تھے ـ اس کو شہید اسلام قرار دینے پر اصرار کیا مگر صدام کے مظالم چھپانے سے نہیں چھپتے اور 2003 سے لے کر اب تک اس کے ہاتھوں قتل ہونے والے عراقی شہریوں کے 105 قبرستان دریافت ہوئے ہیں جبکہ ابھی صدام کے وحشیانہ جرائم کے نمونوں کا انکشاف ہورہا ہے۔
ہر روز صدام کی درندگی کے نئے آثار طشت از بام ہورہے ہیں وہی صدام جس نے امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے گرین سگنل پا پاکر علاقے پر خونریز جنگیں مسلط کیں؛ ایران پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اپنے دائمی محسن "کویت” پر قبضہ بھی کرڈالا جبکہ عراق کے اندر اس نے کردوں اور شیعیان اہل بیت (ع) کی نسل کشی میں کوئی کسر روا نہیں رکھی جس کی نشانیاں ہر روز اس ملک کے طول و عرض سے مل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button