عراق

عراقی شیعہ جماعتوں نے اتحاد کے لئے 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

shiite-bayati-150x150عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے حکومت قانون الائنس کے رہنما عباس البیانی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون الائنس اور شیعہ عراقی نیشنل الائنس کے 14اراکین پر مشتمل مشترکہ کمیٹی آئندہ دو روا میں دونوں اتحادوں کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے نکات پر عملدرآمد پر غور کرے گی ۔شیعت نیوز کے مطابق 14رکنی مشترکہ کمیٹی اپنے اجلاس میں قومی اتحادی حکومت کی تشکیل کے لئے معاملات پر غور کرے گی ۔
عباس البیانی کا کہن اہے کہ عراقی نیشنل الائنس اور حکومت قانون الائنس کا پارلیمانی گروہ متحد اور مضبوط ہے اور اس اتحاد کی کمزوری کے حوالے سے کی جانے والی باتیں سیاسی افواہیں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آئیمدہ قیادت اور وزارت عظمیٰ اسی محب وطن عراقی گروہ کا حق ہے جو کہ آئین اور عراقی عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button