ایران

داعش کیخلاف ایران امریکہ تعاون پر مبنی بی بی سی کی ہرزہ سرائی، ایران نے تکذیب کر دی

bbc6برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بعض ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی حصوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کیلئے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ہے۔ بی بی سی نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلٰی سطحی حکومتی عہدیداروں نے اپنے فوجی کمانڈرز کو عراق میں داعش کے خلاف امریکہ سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد عباس عراقچی نے فرانسوی خبررساں ادارے فرانس 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے اس افواہ کی تکذیب کی اور کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عراق میں امریکہ اور ایران کے بعض مشترکہ مفادات موجود ہوں لیکن اس کا مطلب دو ممالک کے درمیان تعاون ہرگز نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے بی بی سی کی جانب سے عراق میں داعش کے خلاف ایران امریکہ تعاون کی تکذیب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایران کا موقف انتہائی واضح ہے اور مذکورہ خبر درست نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button