ایران

یوم انہدام جنت البقیع پر آیت اللہ گلپائیگانی کا پیغام

gulpaiganiقم کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے پیغام جاری کرکے مسلمانون سے اپیل کی ہے کہ حرمین شریفین کو سامراج کے ہاتھوں سے آزاد کرائيں۔ آیت اللہ صافی گلپائيگانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو جو اپنی تاریخ اور اپنی سربلندی کا تحفظ نیز اپنے اسلامی آثار کے احیاء میں دلچسپی رکھتے ہیں ان آثار کے تحفظ اور جو آثار منہدم ہوگئے ہیں ان کی تعمیر نو کے لئے اقدام کرنا چاہیے اور حرمین شریفین کو سامراج کے قبضے سے نکالنا چاہیے۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بقیع چودہ صدیوں سے لے کر آج تک تمام مسلمانوں کی زیارتگاہ اور مرکز بیداری رہی ہے اور اس سے اسلام کی بزرگ ہستیوں کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ قبرستان بقیع روضہ مقدسہ نبویہ کے بعد اسلام کا ایک مقدس مقام ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقریبا دس ہزار صحابہ مدفون ہیں ۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہابیوں نامی ایک چھوٹی سی اقلیت جو کہ برطانوی سامراج کی حمایت سے وجود میں آئی ہے اور کچھ گمراہ لوگ جو حقائق اور فرقہ بندیوں سے غافل ہیں نیز جو سیاست کی مداخلت کے بعد اسکے فریب میں آگئے ہیں ان کے علاوہ سارے مسلمان اس تحقیر اور توہین سے سخت رنجیدہ ہیں۔ آیت اللہ صافی گلپائيگانی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اسلامی آتار و عمارتوں کو منہدم کرنے کی سازش دراصل بڑی ہی گہری ہے جسے دشمنوں نے تاریخ اسلام کے عینی ثبوت و شواہد مٹانے کے لئے رچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button