عراق میں امریکی فتنہ، سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ
اسلامی جمہوریہ ایران میں رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہےکہ امریکہ نے عراق میں جو نیا فتنہ کھڑا کیا ہے وہ سامراج اور صیہونی حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔ جنرل محمد رضا نقدی نے اتوار کی شام کوایران کے مغرب میں صوبہ کردستان کےشہرسنندج میں علماء کے اجتماع سے خطاب میں عراق میں امریکہ کے نئے فتنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عراق میں نئي استقامت ظاہر ہوگي اور اسلامی سرزمینوں کے مشرق سے فلسطین تک یہ استقامت ظہور پذہر ہوجائے گي۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام آج اس نتیجے تک پہنچے ہیں کہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے سہارے اس کی تیز ترقی کو روکنے کاواحد راستہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہے اور دشمن کا یہ آخری تیر ہے۔ رضا کار فورس کے سربراہ نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جب امریکہ کو مسلمان اور حریت پسند مسلم قوموں کے ہاتھوں بارہا شکست ہوئی ہے تو امریکہ نے انتھا پسندوں کے دامن میں پناہ لے لی ہے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کا آخری تیر بھی استعمال کرلیا ہے۔