بحرین حکومت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد اور داعش کو حریت پسند گروپ کہے۔

17 جون, 2014 09:19

hussain ameerایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحرین حکومت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد اور داعش کو حریت پسند گروپ کہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ بحرین کی وزیر اطلاعات و نشریات لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو تو دہشت گرد تنظیم کہتی ہیں لیکن دہشت گرد تنظیم داعش کو حریت پسند اور عربوں کا محافظ بتا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بحرین کی حکومت میں شامل لوگ ہی اس ملک کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی وزیر اطلاعات و نشریات سميرہ رجب نے جمعہ کو کہا تھا کہ داعش، عراقی عوام کی مرضی سے وجود میں آنے والی تنظیم ہے اور ملک کی آزادی اور عزت کے لئے لڑ رہی ہے۔

5:19 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔