ایران

ایران کیجانب سے عراق کے مقدس شہر سامرہ پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت

marziaاسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے عراق کے شہر مقدس سامرہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محترمہ مرضیہ افخم نے شہر مقدس سامرہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ داعش کے اس حملے سے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس طرح کے جنایت آمیز دہشتگردانہ حملوں کی تعداد میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس شہر میں مقدس مقامات اور آئمہ ہدایٰ کی قبور پر حملوں کی نسبت خبردار کیا۔ محترمہ مرضیہ افخم نے بین الاقوامی برادری اور انٹرنیشنل اداورں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف مقابلے مِیں عراقی حکومت کا ساتھ دینے کا اپنا فرض پورا کریں۔ عراق کے شہر سامرہ پر دہشتگرد گروہ داعش کے ان حملوں میں اب تک 50 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button