ایران

عالمی استکبار کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت

mehmud alviاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلیجنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے علاقے میں صیہونی حکومت اور عالمی استکبار کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے مغربی ایران کے صوبے کردستان کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمان قوموں میں اختلافات سے دوری اور اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار اور دشمنان اسلام کی سازشوں کا پوری توانائی کے ساتھ، ڈٹ کر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بڑے شیطان امریکہ کو اختلافات کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جب بھی اتحاد کا مظاہرہ کیا ان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا لیکن جب بھی اختلافات کا شکار ہوئے ان کے خلاف سازش و اقدام کرنے کی دشمنوں میں اور زیادہ جرات پیدا ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button