ایران

مذاکرات ميں ايرانی عوام کے حقوق کی اہم ترين فريضہ

iran6ايٹمي معاملے پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے مذاکرات ميں ايراني ٹيم کے سينئرمذاکرات کار سيد عباس عراقچي نے پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ مذاکرات ميں ايراني عوام کے حقوق کي حفاظت کو مذاکراتي ٹيم کا اہم ترين فريضہ بتايا ہے۔ ايران کے سينئر مذاکرات کار عباس عراقچي نے ايران کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل سے گفتگو ميں جمعے کو ويانا ميں ختم ہونےوالے ايٹمي مذاکرات کے چوتھے دور کے بارے ميں کہا کہ حتمي سمجھوتے کے متن پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے مزيد وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے سنجيدگي کے ساتھ بات چيت اور زيادہ کوشش کرنے کي ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے گذشتہ تين ادوار ميں بھي کوشش ہوئي کہ سمجھوتے کے بارے ميں کلي مسائل پر بات ہواور فريقين کے نظريات ايک دوسرے سے قريب آئيں۔عباس عراقچي نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ ويانا ميں چوتھے دور کے مذاکرات ميں ہم اس نتيجے پر پہنچے کہ حتمي سمجھوتے کے متن کي تياري کے لئے ضروري آمادگي نہيں پائي جاتي ہے اور يہ توقع نہيں کي جاسکتي کہ چند نشستوں ميں اس سلسلے ميں کوئي سمجھوتہ ہوجائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button