ایران

ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی دنیا کی ایک اہم شخصیت، امریکی جریدہ ٹائم

hasanrohani5۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، دنیا کی ایک اہم ترین شخصیت ہیں۔ امریکی جریدے ٹائم نے لکھا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی سنہ دو ہزار چودہ کی دنیا کی اہم اور بااثر شخصیات میں شامل ہیں۔ امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے ہر سال دنیا کے اہم اور بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے جس میں اس جریدے نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا نام شامل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی، دنیا کی ایک اہم اور بااثر ترین شخصیت شمار ہوتے ہیں۔اس جریدے نے دنیا کی اہم ترین شخصیات میں روس کے صدر، جاپان کے وزیراعظم، جرمنی کی چانسلر، ونیزوئلا کے صدر، ترکی کے وزیراعظم اور دنیائے کیتھولیک کے رہنما کا نام بھی شامل کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button