ایران

پھانسی سے فقط چند سیکنڈز پہلے ایران کی عظیم ماں نے اپنے بیٹے کا قتل معاف کردیا

phansiجمہوری اسلامی ایران کے شہر رویان میں ہزاروں افراد کے سامنے ایک مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے لئے تمام تیاریاں مکمل تھیں اور منظر دیکھنے والے دل تھام کر اگلے لمحے کے منتطر تھے۔ اِسی دوران ایک خاتون نے آکر قاتل کے چہرے پر ایک طمانچہ رسید کیا اور اعلان کر دیا، ”جاﺅ تمہیں معاف کیا۔“ تفصیلات کے مطابق بلال نامی نوجوان نے سات سال قبل اپنے ہم عمر عبداللہ کو لڑائی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا تھا، جس کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت ہوئی۔ سرعام پھانسی دینے کے لئے مجرم بلال کو میدان میں لاکر آنکھوں پر پٹی باندھی گئی۔ تختہ دار کی طرف گھسیٹتے ہوئے مجرم کو لیجانے لگے تو اپنی موت کو دیکھ کر اس نے چیخنا شروع کر دیا، مجرم کی والدہ اپنے بیٹے کو دیکھ کر مسلسل روئے جا رہی تھی۔ دوسری طرف مجمع کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں اور سانس رک گئی، تمام جمع کی نگاہیں پھندے کی طرف تھیں جو قاتل بلال کے گلے میں ڈل چکا تھا، مجرم کے ورثاء زار و قطار روئے جا رہے تھا۔ قاتل لٹکایا جانے والا تھا کہ اچانک مقتول عبداللہ کی والدہ کے دل میں رحم آگیا اور قاتل کو صرف ایک تھپڑ لگایا اور کہا جاو تجھے معاف کر دیا۔ اس خبر کو دینا بھر کے تمام میڈیا نے اٹھایا ہے اور مقتول عبداللہ کی والدہ کے اس عمل کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سلام ہو ایسی ماں پر جس نے اپنے لخت جگر کا خون معاف کرکے دوسری ماں کو بیٹے کی جدائی کے درد سے بچا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button