ایران

ایرانی حکام پر پابندیوں میں توسیع، دبائو میں نہیں آئیں گے

iran58اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بعض ایرانی حکام کی پابندی میں توسیع کے حوالے سے برطانوی حکومت کا اقدام، ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے مغرب کی مذموم کوششوں کے دائرے میں انجام دیا گیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، بعض ایرانی حکام پر پابندی کے لئے برطانیہ کی وزارت خزانہ کی نئی فہرست کے ردعمل میں ایران کی پارلیمنٹ کے اقدام کے بارے میں تاکید کی کہ اس قسم کے دباؤ کے ذریعے، اسلامی جمہوریہ ایران مغرب کی تسلط پسندی کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی وزارت خزانہ نے حال ہی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر، ایران کے پندرہ سابق و موجودہ حکام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "مجید تخت روانچی” نے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات کے تناظر میں برطانیہ کے اس اقدام کو مکمل طور پر ایک سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button