مشہد مقدس: پاکستانی قونصل خانے کے سامنے ایک بار پھر احتجاج

31 مارچ, 2014 09:23

mashad protestاسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس کے عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے جمع ہوکر ایران کے سرحدی محافظوں کو اغواء کرنے والے دھشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے عالمی سامراج کے حمایت یافتہ دھشتگرد گروہوں کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کی اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی سرحدی محافظوں کی فوری رہائی کے لئے اقدام کریں۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ جن پر تحریر تھا کہ پاکستان کی حکومت کاروائی کرے اور اچھی ہمسائیگی کا ثبوت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد تنظیم نے فروری کے مہینے میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے پانچ سرحدی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا اور ان میں سے ایک جوان جمشید دانائي فر کو شہید کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزارت خارجہ نے گذشتہ روز تہران میں پاکستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکےاغوا کاروں کی فوری گرفتاری اور مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

3:20 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔