ایران

ایران کی جانب سے عراقی اسپیکر پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت

iran iraq1جاری کیے بیان میں لاریجانی نے پیر کو النجیفی اور ان کے بھائی پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ یہ قاتلانہ حملہ ناکام ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردی تمام علاقائی ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی سطح پر مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایران کی ایک بنیادی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

نجیفی کے دفتر نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شمالی شہر موصل میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے قافلے پر سڑک کے کنارے نصب کیے گئے بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق، اس حملے میں النجیفی کے چھ محافظ زخمی ہو گئے تھے، تاہم اسپیکر محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button