علاءالدین بروجردی: ایران و ترکی علاقے میں امن برقرار کرسکتے ہیں
انھوں نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں ترکی کے وزیراعظم کے دورۂ ایران کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایران اور ترکی کو چاہیئے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ امریکہ، مشرق وسطی اور عالم اسلام میں ہتھیاروں اور دہشتگردی کے ذریعے اپنی پالیسیاں آگے بڑھا سکے۔انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جنیوا سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ، ایران کے جوہری مسئلے سے مربوط تبدیلیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران نے جوہری مسئلے میں ہمیشہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کیا ہے اور اس وقت وہ جنیوا سمجھوتے پر بھی عمل پیرا ہے اسلئے ایران کے خلاف غیر منصفانہ پابندیاں ختم کئے جانے کے ساتھ ہی ایران کا جوہری کیس، سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے خارج کئے جانے پر بھی خاصطور سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے علاقائی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تمام فوجی و دفاعی قوّتیں علاقے کی تبدیلیوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔