ایران

اتحاد بین المسلمین کیلئے ماضی سے کہیں زہادہ باہمی کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

rohani iranاسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج اسلامی دنیا کو باہمی اختلافات دور کرنے کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ ثقافتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تہران میں شروع ہونے والی ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے دشمن دو مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مقصد ملت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنا اور دوسرا اس ملت کے درمیان موجود اختلافات کو گہرا کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ جو گروہ اسلامی تہذیب، اس کی حقیقت اور اسلام کے اخلاقی پہلوؤں سے آگاہ نہیں ہیں، وہ اسلام اور جہاد کے نام پر اسلام کی غلط تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے اور مسلمانوں کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمن چاہتے تھے کہ خطے میں ایک نئی جنگ شروع کروا دیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے رائے عامہ اور راستہ بھی ہموار کر لیا تھا۔ لیکن اسلامی جمہوری ایران نے شام اور روس سمیت خطے کے بعض دیگر ممالک اور خطے سے باہر کی بعض طاقتوں کے تعاون کے ساتھ یہ جنگ نہیں ہونے دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button