ایران

ایران، پوپ فرانسیس اول کے نام تہنیتی پیغام

rohaniاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کی مناسبت سے کیتھولیک عیسائيوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس اول کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید کا اظہار کیا ہے کہ پوپ فرانسیس اول کو، جنہیں نہایت قدر و منزلت حاصل ہے، قیام امن، غربت میں کمی لانے اور تشدد، تعصب نیز انتہا پسندی کی ماری دنیا کی امن و عدل و انصاف اور اعتدال کی طرف ہدایت کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ صدر جناب حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسیس اول ہمیشہ سے گفتگوئے ادیان پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی زندگي بتاتی ہے کہ وہ عیسائي فرقوں اور مسلمانوں نیز یہودیوں کے ساتھ گفتگو کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حضرت عیسی اور دیگر انبیاء کرام عظیم الشان کے میلاد ہائے مسعود ایسا موقع ہے جس سے ادیان کے درمیاں گفتگو اور باہمی احترام کی فضا پیدا ہوگی اور انسان اس راستے سے امن پسندی، انسانی اقدار، اور الہی ادیان کی روح سے نزدیک ہوتا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button