ایران

ہر وہ عمل جس میں محبت اہلبیت(ع) کو گوشہ پایا جاتا ہو بدعت نہیں ہےآیت اللہ سبحانی

subhaniآیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے مسجد اعظم میں آج اپنے درس اصول فقہ کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قانون سازی کا حق صرف خداوند عالم کو ہے اس کے علاوہ کوئی انسان دوسروں کے لیے قانون بنانے کا حق نہیں رکھتا کہا: خداوند عالم اپنی ذات اور موجودات کی تخلیق میں واحد و یکتا ہے لیکن اس نے کچھ ایسے فرشتے مقرر کئے ہیں جو کائنات کے امور کی تدبیر کرتے ہیں جن کی خدا نے قرآن میں قسم کھائی ہے۔(فالمدبرات امرا)
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اگر قانون سازی حکم خدا کے علاوہ کسی اور کے حکم سے ہو تو وہ بے معنی اور بلا تاثیر ہو گی کہا: اسلامی نظام میں قانون سازی دینی اور قرآنی بنیاد پر ہوتی ہے۔
آیت اللہ سبحانی نے بدعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر نئے کام کو خدا کی طرف نسبت دینا بدعت ہے کہا: بدعت کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایسے کام کو خدا کی طرف نسبت دیں جس کی قرآن اور دین میں کوئی بنیاد نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا: شاہ کے زمانے میں مہمانی کی محفلوں میں زن و مرد کا اختلاط حرام تھا لیکن بدعت نہیں تھا اس لیے کہ وہ اس عمل کو خدا کی طرف نسبت نہیں دیتے تھے اگر چہ شرعی اعتبار سے ان کا یہ عمل حرام تھا۔
اس مرجع تقلید نے اس مسئلے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہ کوئی نیا عمل جو قرآن و سنت کی بنیاد پر انجام پائے بدعت نہیں ہے کہا: عصر حاضر کی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق تلوار اور نیزے کے بجائے نیے قسم کا اسلحہ جات تیار کرنا اور اپنے اسلامی نظام کا دفاع کرنے کے لیے خود کو جدید اسلحے سے لیس کرنا بدعت شمار نہیں ہوتا۔
اس مرجع تقلید نے وہابیوں کی طرف سے پیش کئےجانے والے اس شبہے کے جواب میں کہ ائمہ اطہار (ع) کے روضوں کا بوسہ لینا بدعت ہے کہا: ائمہ اطہار(ع) کے روضوں کا بوسہ لینا اہلسنت کے عقائد کے برخلاف بدعت نہیں ہے اس لیے کہ انہوں نے خود اس بارے میں رسول اسلام(ص) سے روایتیں نقل کی ہیں کہ رسول اسلام(ص) کی محبت اصول اسلام کا جزء ہے۔
انہوں نے مزید کہا: نبی اکرم (ص) کی اولاد بھی ایسے ہی ہیں لہذا جو شیعہ ائمہ اطہار (ص) کے روضوں کا بوسہ لیتے ہیں ان کا یہ عقیدہ ہے کہ ہم اس عمل کے ذریعے پیغمبر اکرم (ص) اور اہلبیت(ع) کی نسبت اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہیں۔
آیت اللہ سبحانی نے مزید تاکید کی: ہر وہ عمل جس میں اہلبیت(ع) کی محبت کا گوشہ پایا جاتا ہو وہ بدعت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button