ایران
ایشین چمپین بننے پررہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کی مبارکباد
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی والی بال ٹیم کی عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی والی بال ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیت کر ایشین چمپین بننے پر ٹیم اراکین اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ کل دبئی میں ایران کی والی بال ٹیم نے جنوبی کوریا کی والی بال ٹیم کو3صفر سے شکست دیکردوسری مرتبہ ایشین چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔