ایران
امریکہ مردہ باد کا نعرہ اس کی جنگ پسندانہ ماہیت کا نتیجہ ہے
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ امریکہ مردہ باد کا نعرہ، ایرانی قوم کے مقابلے میں واشنگٹن کی جنگ پسندانہ خصلت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی کارکردگی، صداقت میں صفر ہے اور سفارتی تعلقات کی برقراری کیلئے صرف نعروں کی حد تک اس کے اشارے، ایرانی قوم کے اعتماد کی بحالی کا باعث نہیں بن سکتے اسلئے کہ امریکہ نے بارہا اس بات کو ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی نظام میں وہ سب سے بڑا جھوٹا ملک ہے۔ سید حسین نقوی حسینی نے کہا کہ ایران، سالوں سے امریکہ کی سرکردگی میں عالمی استکبار کی سازشوں کا مقابلہ کررہا ہے اور ایرانی عوام بآسانی ان حقائق کو فراموش نہیں سکتے۔