ایران
شام کی قوم دہشتگردوں کے مقابل ضرور کامیاب ہوگي
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیاں نے کہا ہے کہ شام کی قوم دہشتگردوں کے مقابل ضرور کامیاب ہوگي۔
ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے آج اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری سے ملاقات میں کہا کہ گرچہ شام کو دہشتگردی کےخلاف طولانی جنگ لڑنی ہے لیکن شام کے عوام اس جنگ میں تکفیری دہشتگردی کے خلاف کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ملت شام کی حقانیت کا دفاع بالخصوص صیہونی جارحیت کے مقابل ملت شام کا دفاع وہ بھی عالمی اداروں میں شما کی سفارتکاری کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ بشار اسد نےبھی اس ملاقات میں شام میں کیمیاوی حملوں کے استعمال کے بارے میں جاری تحقیقات کے نتائج کی وضاحت کرتےہوئے ملت شام کے حقوق کی حمایت کے لئے علاقائي، عالمی اداروں کی سطح پر ایران کے تعاون کو سراہا۔