ایران

فلسطینوں اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات کا کوئی مفید نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، سید علی خامنہ ای

ali khamnaiانقلاب اسلامی ایران کے سربراہ نے ایمان اور وحدت کلمہ کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابل قوموں کی استقامت کے دو اصلی عوامل قرار دیا ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آج عیدالفطر کے دن اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات میں بعض اسلامی ممالک میں اغیار کی جانب سے مسلط کردہ اختلافات اور واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمان اور وحدت کلمہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابل قوموں کی استقامت کے دو اصلی عوامل ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک سمیت اسلامی ملکوں میں موجود اختلافات اور واقعات سے بچنے کا راستہ یہ ہے کہ قومیں اپنے دانشوروں کی حکمت، پیشواؤں اور عقلاء کی ہدایت و رہنمائی سے فیصلے کریں اور اغیار کی مخاصمانہ مداخلت اور لوگوں کے دلوں میں نفاق ڈالنے کو روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button