ایران

میانمار کے مسلمانوں کے لئے ایران کی امداد یانگون پہنچ گئی

iran redcresentاسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کےلئے امدادی اشیاء کا حامل، ہوائی جہاز کل رات ینگون ایئرپورٹ پر اترا۔
تھائی لینڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین کمالی نے میانمار میں جاری حالات کے بارے میں ایران کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،میانمار کے حکام کی موافقت حاصل کرکے مغربی صوبہ ، راکھان میں 24ٹن امدادی اشیاء مسلمانوں میںتقسیم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان امدادی اشیاء میں چادر ، کمبل ،کھانے پینے کی اشیاء سمیت بعض دوسری اشیاء شامل ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر اور کمیتۂ امداد امام خمینی (رہ) کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر انتہا پسند بدھسٹوں اور میانمار کی فوج کے حملوں میں بہت سے مسلمان جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button