ایران

عالم اسلام مولائے متقیان کے غم میں اشک بار

iran majlisسلامي جمہوريہ ايران کے روزہ دار اور مومن عوام نے انيسويں ماہ رمضان کي شب قدر کے اعمال اور شب ضربت کي مناسبت سے اعمال شب قدر بجالانے کے ساتھ ساتھ مولائے متقيان حضرت علي عليہ السلام کے غم ميں اشک ماتم بہائے.
ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں مومن و روزہ دارعوام نے پوري رات اعمال شب قدر کي ادائيگي ميں بسرکي اور اپنے معبود سے دعا و مناجات کے دوران اسلام اور مسلمانوں کي سربلندي نيز امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشريف کے ظہور کي دعائيں مانگيں –

اس موقع پر جہاں لوگوں نے اپنے معبود حقيقي سے راز و نياز کيا وہيں مولائے کائنات حضرت علي عليہ السلام کے ايام شہادت کي مناسبت سے مجالس غم و سينہ زني برپا کرکے اپنے پہلے امام کے غم ميں آنسو بہائے اس سلسلے کے بڑے بڑے اجتماعات مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس قم ميں حضرت معصومہ قم سلام اللہ عليھا اور تہران ميں حضرت عبدالعظيم حسني عليہ اسلام کے حرم ميں ديکھنے کو ملے جہاں مومن مرد وخواتين نے لاکھوں کي تعداد ميں اعمال شب قدر انجام دئے ان اجتماعات ميں نوجوانوں کي شرکت خاص طور پر قابل ديد تھي-

ياد رہے تاريخ کے انتہائي ظالم وشقي شخص ابن ملجم مرادي نے انيس رمضان المبارک کي صبح ، حالت نماز ميں مولائے متقيان حضرت علي عليہ السلام کے سرمبارک پر زہر ميں بجھي ہوئي تلوار سے ضرب لگائي تھي جس کے باعث آپ اکيس رمضان المبارک کي صبح شہيد ہوگئے –

متعلقہ مضامین

Back to top button