ایران

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو مکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

dr ahmdi nijatاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی نشست میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں پریس آفس کے سربراہ محمد شیخان نے کہا ہےکہ مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کی سربراہی نشست ہونے والی ہے جس میں سعودی عرب نے باضابطہ طور پر صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر نے صدر کو اس نشست میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا ہے۔

محمد شیخان نے کہا کہ صدر نے ابھی اس نشست میں شرکت کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ابھی وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے میڈیا نے لکھا ہے کہ صدر احمدی نژاد مکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہوں کا اجلاس سولہ اور سترہ اگست کو ہونے والا ہے اس اجلاس کی تجویز سعودی عرب کے بادشاہ نے دی ہے۔ علاقے اور شام کے حالات کا جائزہ لینا اس اجلاس کا بنیادی مقصد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button