مسلمانوں کے قتل عام کو رکوایا جائے سربراہ آیتالله "صادق آملی لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے میانمار میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے –
ایسنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیتالله "صادق آملی لاریجانی” نے میانمار کی عدلیہ کے سربراہ "آنگ تو ” کو بھیجے گئے اپنے مراسلے میں اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرکے کہا ہے کہ مسلمانوں پر جرائم میں ملوث افراد اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے –
آیتالله "صادق آملی لاریجانی” نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کو دوسری اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کی طرح مسلمانوں کے بھی شہری اور انسانی حقوق کو تسلیم کرنا چاہیئے –
میانمار میں جاری مسلم کش فسادات میں ہزاروں مسلمان جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ میانمار کی حکومت مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے گریز کرکے انکے قتل عام کےلئے ماگ گروپ کے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے //