ایران

استقامت کو بہت جلد کامیابی نصیب ہو گی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ahmadinijadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے غاصب صیہونی حکومت کی غیر منطقی اور عقل سے بے بہرہ کارکردگی کو انسانی معاشروں کی سعادت اور سکون کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شمال مشرقی شہر سبزوار میں ایک عوامی خطاب میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جاہلانہ روش بد امنی کا باعث اور ملتوں کی کامیابی کی راہ میں حائل ہو‏ئی ہے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے خطے کی عوام بالخصوص ملت فلسطین کی سامراج مخالف استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کو بہت جلد کامیابی نصیب ہو گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ایرانی قوم عدل و انصاف اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کی بنیاد پر ایک مثالی قوم اورمعاشرہ ہے اور ملت ایران نے ظلم و ستم اور امتیازی رویوں کے خلاف نیز عدل و انصاف کے قیام کی لئے کوششیں کی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button