ایران

شیطان اعظم اسلامی بیداری کے سامنے عاجزرہبر رہبر ی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

rahbar-islami-bedariرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ آج صیہونی حکومت ، شیطان اعظم امریکہ اور یورپی طاقتیں اپنے آپ کو اسلامی بیداری کے مقابلے میں عاجز محسوس کررہی ہیں اور ان کے اس احساس شکست اور ناتوانی میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے۔

آج دنیا کے تہتر ممالک کے سیکڑوں جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ان جوانوں سے خطاب کرتے ہوۓ پٹھو ڈکٹیٹروں کے خلاف اسلامی اقوام کی انقلابی تحریکوں کو بہت ہی مبارک ، اہم اور خبیث و باطل صیہونی و سامراجی عالمی نیٹ ورک کی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف قیام کا پیش خیمہ قرار دیا اور اسلامی ممالک کی تبدیلیوں کو نجات و سعادت کے راستے کا آغاز بتایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے
میدان میں اقوام کی شعوری موجودگی اور استقامت کو اللہ تعالی کی نصرت کے یقینی طور پر پورا ہونے کا پیش خیمہ قرار دیا اور فرمایا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم ان کامیابیوں کو اپنی آخری منزل نہ سمجھیں اور جد و جہد اور اقوام کے عزم و ارادے اور اللہ تعالی پر بھروسہ اور حسن ظن کرتے ہوۓ عالمی منہ زور طاقتوں اور ان کے پٹھووں کا مقابلہ جاری رکھیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ اسلامی ممالک کے جوان ملت اسلامیہ کے مستقبل کے لۓ عظیم بشارتوں کے حامل ہیں فرمایا کہ اسلامی دنیا کے جوانوں کی بیداری سے مسلمان اقوام کی عام بیداری کی امید میں اضافہ ہوا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی و سائنسی کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ اس سرزمین کے مومن جوانوں نے ایسی حالت میں کامیابیاں حاصل کیں کہ جب دشمنوں کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی تھیں اور دشمنوں کو ان کی کامیابیوں پر یقین بھی نہیں آتا تھا اور تمام اسلامی ملتوں کے جوان ایرانی جوانوں سے درس حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button