ایران

فرزند رسول ص کا سوگ ایران سیاہ پوش

shiitenews imam raza iranاسلامی جمہوریہ ایران سمیت بہت سے ملکوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سوگ منایا جارہا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ گذشتہ شب ہی سے شروع ہوگيا تھا۔ ایران کے ہر چھوٹے بڑے

شہر اور قریے میں مساجد، امام بارگاہوں اور علماء اعلام و مراجع کرام کے گھروں میں مجالس عزاداری کا اہتمام کیا گيا ہے جہاں لوگ مجلس میں شرکت کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذریت مطہرہ کی آٹھویں حجت خدا کا سوگ منارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت مشہد مقدس میں جہاں حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا روضہ اقدس ہے دسیوں لاکھ زائرین موجود ہیں جو سینہ کوبی اور عزاداری میں مشغول ہیں۔ لاکھوں زائرین ہندوستان، پاکستان اور دیگر ممالک سے بھی آئے ہیں۔ہرسال دسیوں ہزار افراد جن میں پیرو وجواں اور بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ماتمی انجمنوں کی شکل میں مشہد پہنچتے ہیں۔ قم مقدس میں بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کی بہن فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو حضرت معصومہ کو ان کے بھائي کا پرسہ دے رہا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں کے مقدس مقامات پر بھی لاکھوں عزاداروں کی بھیڑ ہے جو اپنے امام کا سوگ منارہے ہیں۔عراق اور دیگر عرب ملکوں میں بھی بڑی عقیدت و احترام کےساتھ امام رضا علیہ اسلام کا سوگ منایاجارہا ہے۔ طاغوتی خلیفہ مامون الرشید نےدوسوتین ہجری قمری میں حضرت امام رضا علیہ السلام کو زہر دیکر شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button