ایران

ٹارگٹ کلنگ کا منہ توڑ جواب

heidar-moslehiاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایران مصطفی احمدی روشن کی ٹارگٹ کلنگ کا منہ توڑ جواب دے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حیدر مصلحی نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ ، اور

برطانیہ کے پٹھوؤں اور اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کا منہ توڑ جواب دے گا کہا کہ برطانوی اور امریکی اپنے اس جرم پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گیارہ جنوری کو صیہونی حکومت اور امریکہ کے پٹھوؤں نے ایرانی سائنسدان مصطفی احمدی روشن کو تہران میں شہید کردیا تھا۔ اور اسرائیلی حکام اور امریکہ کے بعض صدارتی امیدواروں نے اس سے قبل ایرانی دانشمندوں کی شہادت کو پرامن ایٹمی توانائي تک ایران کی رسائي کی روک تھام کا واحد راستہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button