ایران

ایران مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

shiitenews downwithamricaعالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے آج پورا ایران مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ملت ایران نے آج تیرہ آبان مطابق چار نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے پورے ملک میں عظیم الشان مظاہرے کۓ ۔ان مظاہروں کا آغاز آج صبح نو بجے اللہ اکبر ، مردہ باد

امریکہ ، مردہ بادہ برطانیہ اور مردہ باد اسرائیل سے ہوا۔ تہران میں طلبہ اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے امریکہ کے سابق سفارت خانے اور جاسوسی کے اڈے کے سامنے جلوس نکالا اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاۓ۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خطے کے ممالک میں امریکہ کی مداخلت کی مذمت کی گئي تھی۔اور عالمی سامراج کے خلاف اسلامی دنیا کی استقامت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے مظاہرے کے اختتام پر ایک قرارداد بھی پاس کی ۔ اس قرارداد میں ولایت فقیہ کی بنیاد پر قومی اتحاد اور رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی کو ایران اسلامی کے دشمنوں کی شیطانی سازشوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا گيا ہے۔ اس قرارداد میں مزید آیا ہےکہ ملت ایران امریکہ کو بدستور بڑا شیطان اور اپنا سب سے بڑا دشمن جانتی ہے۔ ملت ایران امریکی حکام کے ایران مخالف گھٹیا بیانات اور ان کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مومن اور شجاع کمانڈروں کو دی جانے والی دھمکیوں کو ریاستی دہشتگردی کا واضح نمونہ اور انقلاب اسلامی کے عظیم اہداف و مقاصد کے مقابلے میں وائٹ ہاؤس کی ناکامی و بوکھلاہٹ کا عکاسی جانتی ہے۔ قرارداد میں مزید آیا ہےکہ ایران کی مسلمان اور ظلم کا مقابلہ کرنے والی ملت اسلامی بیداری کی حمایت کرتی ہے اور وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ ڈکٹیٹروں کے مقابلے میں تیونس ، مصر اور لیبیا کے مسلمان اور انقلابی عوام کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس بات کی امید کرتی ہےکہ یمن اور بحرین کے مسلمان عوام کو بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ اس قرارداد میں غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کے مظلوم عوام کی استقامت کو سراہتے ہوۓ تاکید کی گئی ہے کہ استقامت کا جاری رہنا ہی اسرائيلی قبضے کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button